جنوری میں بسنت منانے کا فیصلہ ؟

 فروری میں رمضان المبارک کے پیش نظر آئندہ بسنت جنوری میں ہوگی،حتمی تاریخ کا اعلان منظوری کے بعد ہوگا 
لاہور (خصوصی رپورٹ)فروری میں رمضان المبارک کے پیش نظر آئندہ برس بسنت جنوری میں منانے کا فیصلہ، بسنت 2027روایت کے برعکس جنوری میں منائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بسنت جنوری کے اواخر میں منائی جائیگی،حتمی تاریخ کا اعلان حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا جبکہ ڈور، گڈی، پتنگ سازی کی اجازت بھی عنقریب دیدی جائیگی۔ سیلابی صورتحال اور مون سون کے بعد بسنت اور پتنگ بازی کے حوالے سے باقاعدہ پیشرفت متوقع ہے۔