ایران جنگ جنوری کے آخر تک جاری رکھنے کیلئے فنڈز ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے  ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کیلئے امریکہ کے پاس جنوری کے آخر تک فنڈز موجود ہیںانہوں نے کانگریس میں ڈیموکریٹس کو خبردار کیا ہے  اگر انہوں نے جنگ روکنے کی کوشش کی تو امریکا کی مبینہ فوجی کامیابی شکست میں تبدیل ہوسکتی ہے۔صدر ٹرمپ نے امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ جنوری میں ڈیموکریٹس کے کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے حوالے سے ان کے اختیارات محدود ہوسکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ حزب اختلاف کی جماعت جنگ کو قبل از وقت ختم کرنے پر مجبور نہیں کرے گی۔