ممالک اس نتیجے پر پہنچ گئے وہ امریکہ کی جانب سے سکیورٹی فراہم کرنے کے دعوے پر انحصار نہیں کر سکتے ‘وزیرخارجہ اور سپیکر کو دورہ پاکستان کی دعوت ملی ہے
جب تک بحری ناکہ بندی اور مفاہمتی معاہدے کی دیگر شقوں کی خلاف ورزیاں جاری رہیں گی، آبنائے ہرمز کے محفوظ ہونے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی:ترجمان
تہران (آئی این پی ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے فکر مند ہونے کی کوئی وجہ نہیں پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے مابین مشترکہ دفاعی معاہدہ ایران کے خلاف نہیںہے۔ اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں اسماعیل بقائی نے اس معاہدے کو خطے کے ممالک کے ادراک میں تبدیلی کی علامت قرار دیا اور کہاکہ ممالک اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ وہ امریکہ کی جانب سے سکیورٹی فراہم کرنے کے دعوے پر انحصار نہیں کر سکتے۔بقائی نے کہا کہ جب تک بحری ناکہ بندی اور مفاہمتی معاہدے کی دیگر شقوں کی خلاف ورزیاں جاری رہیں گی، آبنائے ہرمز کے ایک محفوظ آبی راستے میں تبدیل ہونے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عباس عراقچی اور محمد باقر قالیباف کے دورہ پاکستان کیلئے دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور مناسب وقت پر یہ دورہ انجام پائے گا۔