واشنگٹن( آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے پاور پلانٹس پر ممکنہ فوجی حملے پانچ دن کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ایران نے امریکا سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت جاری نہیں ہے، تہران اور واشنگٹن کے درمیان نہ براہ راست اور نہ ہی کسی ثالث ذریعے کے ذریعے کوئی رابطہ موجود ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے مذاکرات سے متعلق دعوے حقائق کے برعکس ہیں