فواد خان: فلم ’عبیر گلال‘ کے ریلیز دباؤ نے مشکل میں ڈال دیا

فواد خان: فلم ’عبیر گلال‘ کے ریلیز دباؤ نے مشکل میں ڈال دیا

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلم عبیر گلال میں کام کرنے اور اس کی ریلیز کے حوالے سے وہ شدید دباؤ اور پریشانی کا شکار رہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں فواد خان نے کہا کہ موجودہ دور کے سینما میں سنجیدہ اور پرتشدد موضوعات کا غلبہ ہے، ایسے میں ایک سادہ اور رومانوی فلم کی ضرورت شدت سے محسوس کی جاتی تھی۔ اسی لیے انہوں نے عبیر گلال کو ایک "پیلٹ کلینزر" قرار دیا، جیسا کہ ایک سادہ اور خوش ذائقہ کھانا جو ہر ذائقے کو نمایاں کر دیتا ہے۔فلم میں فواد خان کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور نے مرکزی کردار نبھایا۔ تاہم فلم کو ریلیز کرنے میں کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا جس پر بات کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ ان پر اس حوالے سے بےحد پریشر تھا۔واضح رہے کہ عبیر گلال کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد غیر ملکی ممالک میں 12 ستمبر کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا، تاہم بھارت میں یہ فلم ریلیز نہیں ہو رہی۔