پنجاب : ائیر کوالٹی میں بہتر ی کیلئے ہنگامی اقدامات مزید سخت

اینٹی سموگ فیلڈ فورس کو اضافی نفری کے ساتھ فوری ایکشن کا ٹاسک دیا ہے: مریم اورنگزیب 
لاہور(سپیشل رپورٹر )پنجاب حکومت نے ائیر کوالٹی بہتربنانے کے لئے  ہنگامی اقدامات مزید سخت کردئیے۔  سینئر صوبائی وزیر  مریم اورنگزیب نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہورمیں درجہ حرارت میں کمی اور کمزور ہوائو ں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت نے ائیر کوالٹی بہتربنانے کے لئے  ہنگامی اقدامات مزید سخت کردئیے ہیں، اینٹی اسموگ فیلڈ فورس کو اضافی نفری کے ساتھ فوری ایکشن کا ٹاسک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات نے صنعتی زونز میں رات گئے تک انسپیکشن بڑھا دی ہے، دھواں خارج کرنے والی متعدد فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا ہے