کریلے کی کاشت سے45.59ملین ٹن پیداوار حاصل

لاہور ( کرائم رپورٹر)پنجاب میں گزشتہ سال 9992ایکڑ رقبہ پر کریلے کی کاشت سے45.59ملین ٹن پیداوار حاصل کی گئی جبکہ اس بار اس سے بھی زیادہ پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور کاشتکاران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فروری کے آغاز سے سبز کریلے کی کاشت شروع کرکے وسط مارچ تک مکمل کر لیں تاہم معتدل آب وہواکے علاقوں میں کریلے کی کاشت جولائی تک بھی جاری رکھی جاسکتی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع چودھری خالد محمودنے بتایا کہ پنجاب کے شمالی اضلاع شیخوپورہ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، اوکاڑہ اور حافظ آباد بھی سبز کریلے اور بیج پیداکرنے کیلئے موزوں ہیں۔