پنجاب حکومت کا لاہورمیٹرو بس سروس کی حالت زار کو بہتر کرنیکا فیصلہ

اربوں روپے کی لاگت سے سٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل اور اپ گریڈ کیا جائے گا،دستاویزات
لاہور (آئی این پی )پنجاب حکومت نے زبوں حالی کا شکار لاہور میٹرو بس ٹریک اور سٹیشنزکی مرمت و بحالی کا فیصلہ کیا ہے،اربوں روپے کی لاگت سے سٹیشنز کو شمسی توانائی پرمنتقل اور اپ گریڈکیا جائے گا۔اس حوالے سے دستاویزات کے مطابق 2ارب10کروڑ50لاکھ کی لاگت سے 25سٹیشنزکی مرمت و بحالی کی جائیگی،1ارب 70کروڑروپے کی لاگت سے تمام سٹیشنز کو شمسی توانائی پرمنتقل کیاجائیگا،ڈیڑھ ارب کی لاگت سے ٹریک کی بحالی کے کام مکمل کیے جائیںگے،پیڈسٹرین بریج،ٹکٹنگ بوتھ،پلیٹ فارم کی گرائنڈنگ اور پالشنگ کا کام کیا جائیگا۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پرنیسپاک نے سروے کر کے تخمینہ تیارکیا۔