جلائو ، گھیرائو کے2مقدمات کا آج فیصلہ

 انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راحت بیکری اور تھانہ شادمان کے مقدمات فیصلہ محفوظ کر لیا تھا 
 لاہور(کرائم رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاوٓ گھیراوٓ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج 11 اگست کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاوٓ گھیراوٓ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی، فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جیل کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جب کہ ملزموں کو جیل سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔واضح رہے مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔ادھر تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے کیسز میں سزاوٓں کے خلاف اپیلوں پربطور اعتراض کیس کی سماعت آج پیر کو ہو گی۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔