سسرالیوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں دیکر بہو کومارڈالا

نورکوٹ(خصوصی رپورٹ)مدہ کوٹلی میں دو بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے زہریلی گولیاں دیکر ابدی نیند سلا دیا۔ مقتولہ کی والدہ نسیم بی بی نیکہا کہ میرا دامادگھر میںآئے روز معمولی تکرار پر تشدد کرتا رہا اور کسی اور لڑکی کے ساتھ عاشقی کرتا تھا۔جس کے روکنے پر میری بیٹی نشا کو راستے سے ہٹانے کے لیے زہریلی گولیاں دیکر کر مار ڈالا۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور والدہ کی مدعیت میں داماد ، نند اور سسر پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔