سندھ حکومت نے 13 اگست کے میوزیکل شو کی تیاریاں مکمل کر لیں

سندھ حکومت نے 13 اگست کے میوزیکل شو کی تیاریاں مکمل کر لیں

کراچی میں 13 اگست کو میوزیکل شو کے انتظامات مکمل، خصوصی بچوں کے لیے خاص سہولیات فراہم کی جائیں گی

سندھ حکومت نے کراچی میں 13 اگست کو ہونے والے یوم آزادی کے میوزیکل شو کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، میئر مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔شرجیل میمن نے خصوصی بچوں کے لیے خصوصی نشستوں اور سہولتوں کا بندوبست کرنے کی ہدایت دی تاکہ وہ جشن کا بھرپور حصہ بن سکیں۔ سکیورٹی کے تمام تقاضے سختی سے پورے کیے جائیں گے اور رینجرز کی زیادہ سے زیادہ نفری تعینات کی جائے گی تاکہ عوام ایک محفوظ اور خوشگوار ماحول میں جشن آزادی منائیں۔ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے بتایا کہ تقریب کے لیے 27 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں جن میں سے 10 ہزار فیملیز کے لیے ہوں گی، اور خصوصی بچوں کے لیے تین بسیں اور انٹری پاسز فراہم کیے جائیں گے۔ سکیورٹی کے لیے اسٹیڈیم میں دو حفاظتی پرتیں اور رینجرز، پولیس اور اسکاؤٹس کی تعیناتی کی جائے گی۔