ٹریفک روانی اور قوانین پر عملدر آمد بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ

لاہور (کرائم رپورٹر )سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس ہوا، ٹریفک روانی اور قوانین پر عملدر آمد بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ،ٹریفک افسروں کو منتخب روڈز کو ٹریفک روانی، روڈ سیفٹی، قوانین پر عمل در آمد کے حوالے سے آئیڈیل بنانے کا ٹاسک دیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ اور ایس ایس پی ہیڈ کواٹرز ٹریفک پنجاب سید غضنفر علی شاہ اجلاس میں موجود تھے ۔ آئی جی نے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو ہنگامی بنیادوں پر ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح بڑھانے کی ہدایت کی۔