سیاسی میدان خالی نہ چھوڑیں،انتقام کے باوجود ہمیں ضمنی الیکشن میں حصہ لینا چاہئے :شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی  ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ
ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے ،سیاسی میدان خالی چھوڑنا کسی طور پر بھی مفید نہیں ہوگا ،وکلا میرا پیغام بانی پی ٹی آئی تک پہنچائیں، شاہ محمود قریشی نے ہدایت کردی 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ نہ کریں،تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کردی۔ شاہ محمود قریشی نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے نام پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے ،میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہئے ،سیاسی میدان خالی چھوڑنا کسی طور پر بھی مفید نہیں ہوگا سیاسی انتقام اورجبر کے باوجود ہمیں ضمنی الیکشن میں حصہ لینا چاہئے۔ شاہ محمود قریشی نے وکلاکو اپناپیغام بانی پی ٹی آئی تک پہنچانے کی ہدایت کی۔