شاہ محمود قریشی ہسپتال منتقل، پرانی قیادت میدان میں آ گئی

 پی ٹی آئی پرانی قیادت کی شاہ محمود سے ملاقات،ریلیزعمران خان تحریک چلانے کی تیاری
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبیعت ناساز ہونے پر پی کے ایل آئی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے پتے میں پتھری بتائی جا رہی ہے اور ان کے گال بلیڈر کی سرجری ہونی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود 28 اکتوبر سے پی کے ایل آئی میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹر فیصل ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پرانی قیادت ریلیزعمران خان تحریک چلانے کے لیے تیار اور اس سلسلے میں شاہ محمود سے پی کے ایل آئی میں ملاقات بھی کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فواد ، عمران اسماعیل اور محمود مولوی نے شاہ محمود سے ملاقات کی۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پرانی قیادت عمران خان سے تحریک کی اجازت بھی لے گی