ماسکو(آئی این پی )روس کے علاقے کامچٹکا میں ایک بار پھر 5.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جبکہ اس علاقے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7 زلزلے آچکے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق روس کے علاقے کامچٹکا میں ایک بار پھر 5.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی صرف 10 کلو میٹر تھی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کامچٹکا کے علاقے مین زلزلے 7 جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں