روس اور انڈونیشیا میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ

زلزلہ زمین کی سطح سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، سونامی کے پیش نظر انخلا کا کا حکم
ماسکو،جکارتہ(آئی این پی )روس کے شہر پیٹروپاولوسک-کامچاتسکی اور گرد و نواح میں شدت کا 7.8 میگنیٹیوڈ کا زلزلہ آیا ہے جس نے پورے علاقے میں سونامی کا خطرہ پیدا کر دیا۔زلزلہ زمین کی سطح سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جو کہ اسے انتہائی خطرناک بناتا ہے۔زلزلے کے بعد پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے الاسکا کے الیوٹین جزائر   کیلئے  سونامی ایڈوائزری جاری کی گئی جو بعد میں خطرے کے ختم ہونے پر واپس لے لی گئی