ماسکو (آ ئی این پی )روس کے علاقے کامچاتکا میں ایک اور پھر 7 شدت کا خوفناک زلزلہ محسوس کیا گیا، سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق روس کے علاقے کامچاتکا میں ایک اور زور دار زلزلہ آیا ہے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق خوفناک زلزلے کے بعد کامچاتکا کے 3 اضلاع میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی