یوکرینی عوام اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے
کیف ،واشنگٹن (آئی ین پی )یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نے کہا ہے کیوکرین روس کو اپنی سرزمین کا کوئی بھی حصہ نہیں دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نے واضح اعلان کیا کہ یوکرینی عوام اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور یورپی ہم منصبوں سے ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے بعد دیا، مذاکرات کوتعمیری قراردیتے ہوئے کہا کہ عالمی حمایت یوکرین کے مقف کوتقویت دے رہی ہے