سندھ میں پیدائش پر بچے کا ڈیجیٹل اندراج، برتھ رجسٹریشن کی فیس ختم

کراچی(آئی این پی ) پاکستان میں پہلی بار نوزائیدہ کی پیدائش پر اس کا ڈیجیٹل اندراج کیا گیا۔ترجمان چیف سیکرٹری سندھ کے مطابق حیدرآباد کے سرکاری اسپتال میں بچے کی پیدائش پر اس کا ڈیجیٹل اندراج کروایا گیا۔چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ سندھ کے اسپتالوں میں منصوبیکے تحت اندراج جاری ہے، 36 سرکاری اور 13 نجی اسپتالوں میں برتھ رجسٹریشن شروع کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ محکمہ صحت، نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے اور سندھ بھر میں برتھ رجسٹریشن کی تمام فیسیں ختم کر دی گئی ہیں۔