صوبے میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز2025 نافذ، رجسٹریشن بلامعاوضہ کرائی جاسکے گی، لیٹ برتھ اورڈیتھ کی رجسٹریشن پرکورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کردی گئی
شناخت ہرشہری کا بنیادی حق ،سروسز کے حصول کے لیے ڈیجیٹل برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ لازم ، شہری بروقت اندراج کراکر اپنے حقوق کا تحفظ یقینی بناسکتے ہیں،وزیراعلیٰ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی۔پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز2025 نافذ ہوگئی، پنجاب بھرمیں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلامعاوضہ کرائی جاسکے گی۔ پنجاب میں لیٹ برتھ اورڈیتھ کی رجسٹریشن پرکورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کردی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کمپیوٹرائزڈ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا، شہری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں7سال تک بلامعاوضہ اندراج کراسکتے ہیں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ شناخت ہرشہری کا بنیادی حق ہے،شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، سروسز کے حصول کے لیے ڈیجیٹل برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ لازم ہے ، پنجاب کے شہری برتھ اور ڈیتھ کا بروقت اندراج کراکر اپنے حقوق کا تحفظ یقینی بناسکتے ہیں۔