نادرا کی جانب سے نکاح کے اندراج اور میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کا ڈیجیٹل نظام متعارف

لاہور(آئی این پی )نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی نکاح کے اندراج اور میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا ۔ نئے نظام کے تحت نکاح کے اندراج سے لے کر شادی کے سرٹیفکیٹ کے حصول تک کا عمل پاک آئی ڈی اکائو نٹ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے گا۔نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متعارف کرائے گئے نظام کے تحت نکاح رجسٹرار اپنے پاک آئی ڈی اکائو نٹ کے ذریعے نکاح کا اندراج کریں گے، جس کے ساتھ ہی متعلقہ یونین کونسل میں نکاح کا ریکارڈ بھی درج ہو جائے گا اور ڈیجیٹل میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جائے گا۔