نادرا کی تاریخ پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کی موبائل ایپ تیار

اسلام آباد(آئی این پی )  نادرا کی جانب سے  تاریخ پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کے لیے ایک  موبائل ایپ تیار کر لی گئی۔ جاری بیان کے مطابق  اس حوالے سے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کہاکہ اس ایپ کے ذریعے شہری زندگی کے اہم واقعات کا اندراج گھربیٹھے کراسکیں گے۔انہوں نے کہا موبائل ایپ پہلے پنجاب میں متعارف کرائی جائے گی جس کے لیے پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ اسلام آباد کی یونین کونسلز میں نادرا ون ونڈو کائونٹر قائم کیے جا رہے ہیں۔