باجوڑ سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی

باجوڑ(آئی این پی ) باجوڑ میں ممکنہ فوجی آپریشن کے باعث ہزاروں افراد کی نقل مکانی جاری۔ بے گھر ہونیوالے افراد نے قریبی رشتہ داروں اور سرکاری عمارتوں میں پناہ لے لی۔ فلاحی تنظیموں کی جانب سے خدمت کا سلسلہ جاری ہیں۔ مختلف سرکاری سکولوں میں بھی بے گھر افراد کو ٹہرایا گیاہے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کے مطابق تحصیل ماموند سے نقل مکانی پر مجبور ہونے والے بے گھر متاثرین کی سہولت کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 107 سرکاری عمارتیں پناہ گاہوں کے طور پر مختص کر دی ہیں۔