جاپان میں جنگل کی آگ بے قابو، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

 شمالی شہر اوفوناٹو کے قریب 2,600ہیکٹر سے زیادہ رقبہ جل گیا، ایک شخص ہلاک ، متعدد زخمی ، آٹھ سو عمارتیں متاثر 
ٹوکیو(آئی  این پی) امریکی ریاست میکسیکو کے بعد اب جاپان میں بھی جنگل کی آگ بے قابو ہوگئی، جس کے باعث ایک شخص  ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خوفناک آگ کے باعث 4,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ آگ سے 80 عمارتیں متاثر ہو چکی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جاپان کے شمالی شہر اوفوناٹو کے قریب آگ نے 2ہزار 600ہیکٹر سے زیادہ رقبہ جلا دیا، جو نیویارک کے سینٹرل پارک کے رقبے سے 7گنا بڑا ہے۔رپورٹس کے مطابق رواں سال خشک موسم اور گذشتہ سال ریکارڈ گرمی کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، 2ہزارسے زائد فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔