باجوڑ آپریشن پر عوام کو روزانہ اپ ڈیٹ دی جائے: سعد رفیق

لاہور (آئی ا ین پی)پاکستانمسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے  حکومت اور ریاستی اداروں نے قیامِ امن اور علاقے سے مسلح افراد کے انخلا کے لیے مقامی جرگے کو مذاکرات کا آپشن دیا تھا، لیکن مسلح طالبان نے مقامی جرگے کی بار بار اپیلوں اور کوششوں کے باوجود علاقہ خالی کرنے اور دہشت گرد حملے روکنے سے انکار کر دیا۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گرد معصوم شہریوں کو ہیومن شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، جس سے عوام اور سیکیورٹی اداروں کو نہایت پیچیدہ اور مشکل صورتحال کا سامنا ہے‘ا انہوں نے کہا کہ باجوڑ اور دیگر متاثرہ علاقوں سے اطلاعات کی عدم دستیابی غلط فہمیوں میں اضافہ کر رہی ہے، اس لیے سرکاری سطح پر سیکیورٹی آپریشن اور اہلِ علاقہ کی عافیت سے متعلق روزانہ اپ ڈیٹ دی جانی چاہیے۔