پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے:سابق وفاقی وزیر
اٹک:( خصوصی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آزاد کشمیر کی مہاجر نشستیں کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے۔پنجاب کے ضلع اٹک میں شیخ آفتاب احمد کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیری عوام کا رشتہ لازوال ہے اور دنیا میں شاید ہی کوئی قوم کشمیریوں سے بڑھ کر پاکستان سے محبت کرتی ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی مہاجر نشستیں کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے، اگر انتخابی نظام میں خامیاں موجود ہیں تو ان کی اصلاح کی جائے، نظام کو ختم کرنا مسئلے کا حل نہیں۔