جھگڑا ہوا تو امن و سیاسی استحکام بہت دور ہو جائے گا: سعد رفیق

 لانگ مارچ کی تاریخ کوئی آسمانی صحیفہ نہیں، معاہدہ ہونے دیں تاکہ اعتماد سازی کی بنیاد رکھی جائے 
 معاہدہ ہو جانے کی صورت میں بانی  سے اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات کا راستہ کھل جاتا:رہنما ن لیگ
لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ  ن کے  رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی ناکامی بدقسمتی ہے، اب جھگڑا ہوا تو امن اور سیاسی استحکام کی منزل بہت دور ہو جائے گی۔ سعد رفیق نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اطلاع کے مطابق حکومتی ٹیم پورے مینڈیٹ کے ساتھ بیٹھی تھی، اپوزیشن ٹیم کا رویہ بھی مثبت رہا، حکومت نے 4 بار معاہدے کے ڈرافٹ میں تبدیلی کروائی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے نئے ڈرافٹ نے معاہدے کو ختم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی مطالبہ لانگ مارچ کے التوا اورریاستی اداروں سے تعاون تھا، پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کیا جا سکتا تھا اور حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پرلانگ مارچ دوبارہ کیا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ معاہدہ ہو جانے کی صورت میں بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات کا راستہ کھل جاتا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور اپوزیشن لیڈرکے رویے نے ماحول بگاڑ دیا