2019 میں پہلی بار 10مرلہ تک کے پلاٹ پر اپارٹمنٹ کی اجازت دی گئی
لاہور (سپیشل رپورٹر)ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے نئے ضوابط کی منظوری دے کر اب چھوٹے پلاٹوں پر اپارٹمنٹ بلڈنگز کی اجازت دینے کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔ دو کنال سے زائد رقبے پر ہی اپارٹمنٹ کی تعمیر کو منظور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں 2019 میں بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز میں تبدیلی کر کے پہلی بار دس مرلہ تک کے پلاٹ پر بھی اپارٹمنٹ بلڈنگز کی تعمیر کی اجازت دی گئی۔2017اس کے علاوہ اپارٹمنٹ کی تعمیر کے لیے رائٹ ا?ف وے اور پراپرٹی لائن کا فاصلہ کم از کم 40 فٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پہلے یہ صرف 30 فٹ تھا۔دس مرلہ جیسے چھوٹے پلاٹوں پر اپارٹمنٹ بلڈنگز کی منظوری سے لاہور جیسے گنجان شہر میں پہلے سے موجود بنیادی سہولیات پر شدید دباو? پڑا۔نہ سڑکیں اس رش کے قابل تھیں، نہ سیوریج سسٹم اور نہ ہی پانی و پارکنگ کی سہولت۔یہی وجہ ہے کہ شہری سہولیات کے تحفظ اور بے ہنگم عمارتوں کی روک تھام کے لیے ایل ڈی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اپارٹمنٹ صرف بڑے پلاٹوں پر ہی بنائے جا سکیں گے۔