صوبے میںپانچ سو ستر ایکڑ رقبے پر کھڑی منشیات کی فصل تلف کر دی گئی
آپریشن میں ویڈی سائیڈ سپرے مشین، گراس کٹر،ٹریکٹرز استعمال ہوئے
کوئٹہ(آئی این پی )محکمہ داخلہ بلوچستان اور اے این ایف کی مشترکہ منشیات خاتمہ مہم کے دوران صوبہ میں 570 ایکڑ رقبے پر محیط منشیات کی فصل کا خاتمہ کر دیا گیا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق پورے صوبے میں اب تک پانچ سو ستر ایکڑ رقبے پر کھڑی منشیات کی فصل تلف کر دی گئی۔ منشیات کی کاشت کاری کے خلاف مزید 13 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، جس سے مقدمات کی مجموعی تعداد 19 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ایکڑ ہائبرڈ پوست سمیت111 ایکڑ منشیات کی فصل تلف کی گئی، ضلع دکی میں 6.8، لورالائی میں 13 ایکڑ منشیات کی فصل تلف کی گئی، آپریشن میں ویڈی سائیڈ اسپرے مشین، گراس کٹر اور ٹریکٹرز استعمال کیے جا رہے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ جدید مشینری و مربوط حکمت عملی کے تحت مہم مزید تیز کی جائے گی۔