راوی شہر : آلودگی کیخلاف نائٹ آپریشن پھرشروع

روڈا ٹیم نے دوران آپریشن غیر فعال  ،سموگ کا باعث بننے والے  پلانٹس   اور متعدد کارخانے سیل کردئیے 

لاہور (سٹاف رپورٹرسے ) راوی شہر میں آلودگی کیخلاف نائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا اور متعددکارخانے سیل کر دیئے گئے۔ آپریشن کی قیادت انفورسٹمنٹ سربراہ وقار احمد نے کی، ماحولیات،پولیس ٹیم ہمراہ تھی۔ روڈا ٹیم نے دوران آپریشن غیر فعال اسکربر پر گلزار، عنایت،آربی ایس سٹیل کو سربمہر کر دیا۔ سموگ کا باعث بننے والے سرفراز،محسن پائیرو لائیسس پلانٹ سیل، طیب، گل خان یونٹس بند پائے گئے۔ آپریشن کے سربراہ وقار احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویڑن پنجاب آلودگی سے پاک پر عملدرآمد کیلئے ہراقدام اٹھایا جائیگا۔