لائیو سٹاک کارڈ کے قرض کی واپسی کی آخری تاریخ 16 مئی مقرر

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سیدعاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ 14 ہزار لائیو سٹاک کارڈ ہولڈر فارمرز میں سے اگر 12 ہزار لائیو سٹاک فارمرز اپنے قرض کی ادائیگی مقررہ مدت میں کر دیتے ہیں تو وہ خود بخود ہی اگلے مرحلے کے لیے لائیو سٹاک کارڈ کے لیے اہل ہو جائیں گے بعد ازاں اربن یونٹ ان کی فزیکل ورفیکشن کرے گا،صوبائی وزیر نے کہا کہ لائیو سٹاک کارڈ کے قرض کی واپسی کی آخری تاریخ 16 مئی مقرر کی گئی ہے۔