چیف منسٹر لائیو سٹاک کارڈ کی افتتاحی تقریب

لاہور(خصوصی رپورٹ) محکمہ لا ئیو سٹاک کی جانب سے چیف منسٹر لائیو سٹاک کارڈ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر عاشق حسین کرمانی ،پارلیمانی سیکرٹری عاصم شیر میکن اور رانا راشدایم پی اے نے صدارت کے فرائض انجام دئیے۔ عاشق حسین کرمانی کا میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کے دوران کہنا تھا لائیو سٹاک کارڈ سے مویشی پال حضرات مستفید ہوں گے،کارڈ کے ذریعے جانوروں کیلئے ونڈہ اور چارہ خریداجاسکے گا،مویشی پال کسانوں کو 27000 ہزار فی جانور بلاسود قرضے کی سہولت ہوگی۔پہلے مرحلے میں 20 ہزار مویشی پال اس منصوبہ سے مستفید ہوں گے۔