لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لائیو سٹاک کارڈ کی فراہمی کا آج جمعرات سے آغاز ہوگا۔کارڈ کے ذریعے چار ماہ کے لئے بلا سود قرضہ جات کی سہولت میسر ہو گی ۔ فی جانور27ہزار روپے قرض کی فراہمی ہو گی جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ35 ہزار سے دو لاکھ 70 ہزار تک کے قرضے کی سہولت حاصل کی جا سکے گی ۔لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے ہر تحصیل کے رجسٹرڈ ڈیلرز سے ونڈا، سائلج اور منرل مکسچر خریداجا سکے گا ۔