ستمبر ، اکتوبر میںبجلی کمپنیوں کیخلاف 12ہزار 938شکایات درج کرائی گئیں:نیپرا

 اسلام آباد (آئی این پی )بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف صارفین نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو شکایات لگادیں۔نیپرا نے بجلی کمپنیوں کے خلاف شکایات اور حل کا ڈیٹا جاری کردیا جس کے مطابق ستمبر تا اکتوبر بجلی کمپنیوں کے خلاف 12ہزار 938شکایات درج کرائی گئیں۔لیسکو کے خلاف سب سے زیادہ 3ہزار 588شکایات درج کرائی گئیں جبکہ فیسکو کے خلاف 2302، میپکو کے خلاف 2177 اور کے الیکٹرک کے خلاف 1268 شکایات درج کرائی گئیں۔