گوجرانوالہ:دادی کا چالیسواں، 12ہزار سے زائد گداگروں کی پرتعیش دعوت، ویڈیو وائرل

گوجرانوالہ (آئی این پی )گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد افراد کے کھانے کی دعوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔متوفی خاتون کے پوتے کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے برادری کے لوگ کھانے میں شریک ہوئے، 60من مٹن پکانے کا آرڈر دیا گیا تھا، اس کے علاوہ 10 دیگیں میٹھے چاول اور مربے بھی بنائے گئے تھے۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھکاریوں نے چہلم پر تقریباً سوا کروڑ روپے خرچ کر ڈالے، تقریب میں شریک مہمانوں کیلئے ناشتے میں سری پائے جبکہ شام کے کھانے میں 250 بکرے کے علاہ انواع اقسام کا اہتمام کیا گیا۔