ورکرکنونشن میںسردار لطیف کھوسہ، عالیہ حمزہ ملک، شیخ امتیاز محمود سمیت وررکرز کی بڑی تعداد موجود تھی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں پولیس نے  تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں چھاپہ مارا ہے۔  لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں پی ٹی  آئی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، پروگرام جاری تھا اور اسی دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ورکرکنونشن میںسردار لطیف کھوسہ، عالیہ حمزہ ملک، شیخ امتیاز محمود سمیت وررکرز کی بڑی تعداد موجود تھی، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماوں اور ورکرز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔اسی دوران پی ٹی آئی وکلا کی ٹیمیں بھی کنونشن میں پہنچیں اور پھر یقین دہانی و مذاکرات کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔ پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے کنونشن سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا۔