190 ملین پائونڈز کیس عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو سٹریمنگ کی درخواست

اسلام آباد(آئی این پی )190 ملین پائو نڈز کیس میں اہم پیش رفت،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سزا کے خلاف اپیلوں کی براہ راست نشریات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا گیا ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ (براہ راست نشر کرنے) کا حکم جاری کرے۔درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کی فراہمی، شفافیت اور نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کے اصولوں کو فروغ دینے کے لئے لائیو اسٹریمنگ کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلیں کل سماعت کے لئے مقرر ہیں۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف ان اپیلوں کی سماعت کریں گے، جس پر عدالت نے دلائل طلب کررکھے ہیں۔