عازمینِ حج کیلئے سعودی ویزہ بائیو میٹرک کی آخری تاریخ 8 فروری مقرر

بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزہ جاری نہیں ہوگا: وزارتِ مذہبی امور نے عازمین کو وارننگ جاری کر دی
اسلام آباد(آن لائن)وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے عازمین کے لیے سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے حوالے سے انتہائی اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام عازمینِ حج کے لیے حج ویزہ کے حصول کی خاطر سعودی بائیو میٹرک کروانا قانونی طور پر لازم ہے۔گھر بیٹھے بائیو میٹرک کی سہولت ترجمان نے عازمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سہولت کے لیے موبائل ایپ ’’سعودی ویزہ بائیو‘‘ کا استعمال کریں۔ ترجمان کے مطابق تمام عازمین ہر صورت 8 فروری سے قبل اپنی بائیو میٹرک مکمل کروائیں، کیونکہ اس تاریخ کے بعد عمل مکمل نہ کرنے والوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔