واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سیاسی تقریب میں ٹیرف پر مذاکرات کرنے والے ممالک کے بارے میں تضحیک آمیز اور طنزیہ انداز اختیار کیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔نیشنل ری پبلکن کانگریشنل کمیٹی کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مختلف ممالک مسلسل فون کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں: "مہربانی کریں، ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں، بس ڈیل کر لیں"۔ٹرمپ نے اپنے انداز میں ان ممالک کی نقل اتار کر مذاق اڑایا، اور خود کو دنیا کا سب سے بہترین ڈیل کرنے والا انسان قرار دیا۔