پاکستان موسمیاتی تبدیلی کاباعث بننے والے ممالک میں شامل نہیں :وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے پاکستان موسمیاتی تبدیلی کاباعث بننے والے ممالک میں شامل نہیں ،ہمیں بحث سے نکل کرعملی اقدامات کرناہونگے۔یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے سب کاآگاہ کرناہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلی کاباعث بننے والے ممالک میں شامل نہیں ،ہمیں بحث سے نکل کرعملی اقدامات کرناہونگے۔مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پالیسیوں کاتسلسل ضروری ہے،ہنر،تعلیم اورٹیکنالوجی کے بغیراچھے نتائج ممکن نہیں،سبزانقلاب میں ہی پاکستان کی بقاء ہے،مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیئرزپگھل رہے ہیں،جنگلات ماحول کی بہتری کیلئے ناگزیرہے،زراعت کی۔وجہ سے ہمارے ہاں 50فیصدلوگوں کوروزگارملتاہے۔