ملکی بقاء و ترقی قائداعظم کے اصولوں پر عمل میں مضمر ہے: مریم نواز

 پاکستان کو قائد اعظم کی فکر کے مطابق انصاف، رواداری اور ترقی کی  طرف لے جا رہے ہیں
قائد اعظم کی طرح ذات سے اوپر اٹھ کر پاکستان کی تعمیر اور حفاظت کرنی ہے:بانی پاکستان کی برسی پرپیغام
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے  پاکستان کی بقا اور ترقی قائداعظم کے اصولوں پر عمل میں مضمر ہے۔اپنے  ایک بیان میں وزیر اعلی مریم نواز نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 77 ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ قائداعظم کا کردار صداقت، دیانت اور بے خوف قیادت کی روشن مثال ہے، قائد اعظم کے افکار ایمان، اتحاد اور تنظیم کے بغیرمنزل حاصل نہیں ہو سکتی، قائد اعظم کی طرح ذات سے اوپر اٹھ کر پاکستان کی تعمیر اور حفاظت کرنی ہے۔وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو قائد اعظم کی فکر کے مطابق انصاف، رواداری اور ترقی کی منزل کی طرف لے جا رہے ہیں، قائداعظم کی فکرچراغِ راہ اور اصول ہماری حصول منزل کے ضامن ہیں، اللہ تعالی ہمیں قائد اعظم کے خواب کو تعبیر دینے کی توفیق عطا فرمائے۔