پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری گھر والی بات ہے، نہروں سمیت دیگر مسائل بیٹھ کر حل کرلیں گے
ریلوے کے ختم ہونیوالے ذیلی اداروں کے ملازم واپس آجائیں گے، کنٹریکٹ بارے کچھ نہیں کہہ سکتا
لاہور (آ ئی این پی ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے چند سیاست دان پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ مل کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں، یہ عمل بھی دہشت گردی ہے۔ لاہور میں مغلپورہ ریلوے ورکشاپ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جو سیاست دان اقتدار میں آنے کے لیے دشمنوں کی مدد لیتے ہیں، اور دوست ممالک کو پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے سے روکتے ہیں، ایسا کرنا بھی دہشتگردی ہی ہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری گھر والی بات ہے، نہروں سمیت دیگر مسائل بیٹھ کر حل کرلیں گے، انہوں نے کہا ریلوے کے ختم ہونے والے ذیلی اداروں کے ملازم واپس آجائیں گے، کنٹریکٹ ملازمین کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا