مجھے 2 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواءکیا گیا: انتظار پنجوتھا

اغوا کار پشتو میں بات کرتے تھے اس لیے سمجھ نہیں آتی تھی ، بازیابی کے بعد گفتگو
اسلام آباد (یواین پی) کئی روز بعد بازیاب ہونے والے بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار حسین پنجوتھا نے کہا ہے کہ انہیں دو کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا۔ بازیابی کے بعد اپنے ابتدائی بیان میں انہوں نے بتایا کہ 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے اٹھایا گیا تھا، مجھے بہت مارا گیا، اغوا کار پشتو میں بات کرتے تھے اس لیے سمجھ نہیں آتی تھی کیا بات کررہے ہیں، اغوا کار تین چار گھنٹے سے سفر کرارہے تھے، کہاں سے یہاں تک لائے اس کا علم نہیں، ملزمان نے ہفتے کی شام تک باندھ کے رکھا ہوا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ عمران خان کے لاپتہ وکیل انتظار پنجوتھا رات دیر گئے بازیاب ہوئے۔