پی ٹی آئی احتجاج کیس: لارجر بینچ تشکیل، اٹارنی جنرل، چاروں چیف سیکرٹریز، ایڈووکیٹ جنرلز، آئی جی کی طلبی

لارجر بینچ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں،  بینچ 10 ستمبر کو اہم کیس کی سماعت کرے گا
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کی کال کے خلاف کیس میں نوٹس جاری کے 10 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دیتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان سے معاونت طلب کرلی۔ عدالت نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا۔ عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد ، ڈی سی اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو طلب کرلیا‘ لارجر بینچ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں، لارجر بینچ 10 ستمبر کو اہم کیس کی سماعت کرے گا۔