پنجاب والے سندھ کا پانی چوری کرتے ہیں: شرمیلا فاروقی

ارسا آج تک پانی کی تقسیم کو منصفانہ نہیں بنا سکا، جب ملک میں پانی ہی نہیں تو نہریں کیسے بنیں گی
 اسلام آبا(آ ئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پنجاب والے چشمہ جہلم لنک کینال سے سندھ کاپانی چوری کرتے ہیں۔ایک انٹروی میں   شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارا ایک معاہدہ ہے، ہم گرین انیشی ایٹو پروگرام کے خلاف نہیں ہے، ملک میں بارشیں پہلے ہی کم ہوئی ہے، تین صوبوں میں قحط سالی پیدا ہوسکتی ہے۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب پنجاب کے پاس اپنا پانی نہیں ہوگا تو دریائے سندھ کا پانی چوری ہو گا، یہ پہلے بھی دریائے سندھ کا پانی چوری کرتے رہے ہیں، جب ملک میں پانی ہی نہیں تو نہریں کیسے بنیں گی۔