پاکستان تحریک انصاف مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہے:شرمیلا فاروقی

فیض حمید پر فرد جرم لگنے کے بعد بہت سے چہرے بے نقاب ہوں گے،:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ( آئی این پی)       پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے  تحریک انصاف مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہے ،سیاسی جماعتوں کا مذاکرات نہ کرنا  خودکشی ہے،فیض حمید پر فرد جرم لگنے کے بعد بہت سے چہرے پہ نقاب ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ کیا تحریک   انصاف اور بانی پی ٹی آئی اب بچنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔انہوں نے ڈی چوک پر مظاہرین پر   فائرنگ کے حوالے سے انہوں نے  کہا کہ اس حوالے سے تحریک انصاف کے پاس کسی قسم کے اعداد و شمار نہیں   وہ صرف مفروضوں پر بات کر رہے ہیں۔