ہم ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور ن لیگ کسی اور چیز پر، شرمیلا فاروقی

جو محبت آزاد کشمیر کے عوام کی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے کسی جماعت کے ساتھ نہیں:پی پی رہنما
کراچی (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی  نے کہا ہے کہ ہم ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور ن لیگ کسی اور چیز پر یقین رکھتی ہے۔ ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر کے یہ تاثر دیا گیا کہ مینڈیٹ مل گیا۔شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ پولنگ ڈے سے پہلے گرین بسیں اور دیگر منصوبوں کے اعلانات پری پول دھاندلی میں ہی آتے ہیں