تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں، متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد نہیں کی ، امریکہ کی جانب سے بگرام میں ائیر بیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا کی افواہیں ہیں
پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں افغان بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، سرحدوں کو محفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے،ہم غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں ‘ بھارت میں وقف قوانین وہاں کے مسلمانوں کا بنیادی حق ہے:ترجمان
اسلام آبا د (آئی این پی )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے پٹ نے ٹیرف کے نفاذ کو نوٹ کیا ہے، معاملے کو دیکھ رہے ہیں، وزیر اعظم نے اس بابت ایک کمیٹی بنائی ہے،امریکی ٹیرف ترقی پذیر ممالک پر اثرانداز ہو رہا ہے، معاملے کو حل کرنا چاہیے، تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں، امریکا کی جانب سے بگرام میں ائیر بیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا کی افواہیں ہیں،پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، تاہم اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے،ہم غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کیا ۔ شفقت علی خان نے کہا کہ امریکا ہماری ایک بڑی برآمدی منزل ہے، امریکا کی جانب سے تیز رفتار ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں، اس معاملے پر وزیراعظم نے بھی ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے،ترجمان نے کہا کہ امریکا میں تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں، امریکا کی جانب سے حال ہی میں ختم کیا گیا یوگریڈ پروگرام پاکستان طالب علموں کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا تھا۔شفقت علی خان نے افغا نستان سے دہشت گرد حملوں سے متعلق کہا افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار ہماری سکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہو رہے ہیں، یہ معاملہ بارہا امریکا کے ساتھ اٹھایا ہے، نائب وزیراعظم کے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ حالیہ ٹیلیفونک گفتگو میں بھی یہ بات زیربحث آئی۔انہوں نے کہا پاکستان کے افغانستان کے ساتھ اہم تعلقات ہیں، حال ہی میں نمائندہ خصوصی کا دورہ کابل کافی اہم رہا، متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، تاہم اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے،ہم غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔شفقت علی خان نے مزید کہا کہ خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے، صوبائی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز کا معاملہ افغان ڈیسک سے چیک کریں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے بگرام میں ائیر بیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا کی افواہیں ہیں تاہم یہ افغانستان اور امریکا کی حکومتوں کا آپسی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد نہیں کی جبکہ سعودی عرب نے 14 ممالک کے لیے ویزوں پر عارضی پابندی عائد کی ہے، ہم اس حوالے سے معلومات اکھٹے کررہے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ سے پاکستان لائے جانے والے قیدی کی سماجی تقریبات میں شرکت کی اطلاعات کو دیکھیں گے