اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کی تیز رفتار ترقی کے لئے ہمیں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،ہمارا امتحان یہی ہے کہ اڑانِ پاکستان کے تحت اہداف حاصل کیے جائیں،پلاننگ کمیشن میں بھرتیوں کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، اب ہمارے پاس ایک مضبوط اور پروفیشنل ٹیم موجود ہے۔ وفاقی وزیر کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی میں کام کرنے والے ممبرز،کنسلٹنٹس اور ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز کا تعارفی اجلاس ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیانہوں نے نئے شامل ہونے والے تمام ممبران کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن ملک کے ایک اہم تھنک ٹینک کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے جس نے ہمیشہ حکومت کو ایک بہتر مستقبل کا وڑن اور روڈ میپ فراہم کیا ہے، پلاننگ کمیشن میں بھرتیوں کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، اب ہمارے پاس ایک مضبوط اور پروفیشنل ٹیم موجود ہے۔