دنیا کے کامیاب تجربات سے سیکھتے ہوئے پاکستان کو اپنی ضروریات کے مطابق بہتر اور مؤثر حکمت عملی اپنانا ہو گی :وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد (آن لائن) وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے ملک کو تیز رفتار ترقی کی جانب لے جانے کے لیے امن کی موٹر وے تعمیر کرنا ناگزیر ہے۔ امن کا قیام ترقی کی اصل کنجی ہے۔ دنیا کے کامیاب تجربات سے سیکھتے ہوئے پاکستان کو اپنی ضروریات کے مطابق بہتر اور مؤثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔پیس اینڈ ڈیولپمنٹ یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی روشن معاشی راہیں اسی وقت کھل سکتی ہیں جب معاشرہ برداشت، ہم آہنگی اور مکالمے کی فضاء کو اپنائے۔ اسلام امن، بھائی چارے اور رواداری کا مذہب ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو انتہا پسندی اور نفرت کے وائرس سے محفوظ رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتہا پسندی صرف مذہبی یا سیاسی نہیں بلکہ اس کی معاشی، سماجی، لسانی اور علاقائی جہتیں بھی موجود ہیں، جنہیں سمجھے بغیر دیرپا حل ممکن نہیں۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مکالمہ، برداشت اور اختلافِ رائے کو سننے کے حوصلے کے ذریعے ہی معاشرے میں اتفاقِ رائے اور ہم آہنگی پیدا کی جا سکتی ہے